مردان میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،3افراد زخمی

101
accident

مردان۔ 09 اگست (اے پی پی):مردان کی تحصیل کاٹلنگ چیچاڑ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ترجمان ریسکیو1122مردان کے مطابق حادثےکی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثے پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےمردان میڈیکل سنڑ( ایم ایم سی )منتقل کر دیاگیا۔