30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمردان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے...

مردان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،امیر خان

- Advertisement -

پشاور۔18جنوری (اے پی پی):واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجنیئر امیر خان نے کہا کہ شہرمیں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لئے سی ایل سی ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے اور اب تک 200سے زائد مساجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران شہریوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف اہم مقامات پر پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ کچرے کو نالیوں،نہروں اور کلپانی کے کناروں میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ نکاسی آب میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں