26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمردان پولیس کی کارروائی، 3 منشیات سمگلرز گرفتار

مردان پولیس کی کارروائی، 3 منشیات سمگلرز گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):مردان کے تھانہ شیرگڑھ پولیس نے منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے 11470 گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان نجیب الرحمن کے احکامات پر ڈی ایس پی صدر سرکل گل ولی خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او شیرگڑھ منظورخان نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات سمگلروں فضل واحد ولد روشمداد، نائلہ دختر روشمداد ساکنان محلہ شیخان ٹوپی صوابی اور صاحب گل ولد عمرگل ساکن پشاور کو گرفتار کر لیا جو بڑی مقدار میں چرس سمگل کررہے تھے۔

- Advertisement -

گرفتار منشیات فروشوں سے مجموعی 11470 گرام چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی ڈاٹسن بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ شیرگڑھ میں امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں