مردان پولیس کی کارروائیاں ، متعدد منشیات فروش گرفتار

91
arrested
arrested

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):مردان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لیں۔ترجمان ضلعی پولیس مردان کے مطابق تھانہ شیرگڑھ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او کی قیادت میں دورانِ ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کاشف ولد نوشیروان سکنہ دیراپر حال شیرگڑھ اور نظام الدین ولد فضل واحد سکنہ مصری آباد مردان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1761 گرام چرس برآمد کی گئی، جس میں کاشف کے قبضے سے 1221 گرام جبکہ نظام الدین سے 540 گرام چرس شامل ہے۔

ملزمان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ رستم پولیس ٹیم نے ایس ایچ او داود خان کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر دورانِ ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فضل سبحان ولد عبداللہ خان سکنہ اسماعیلہ صوابی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 1336 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ صدر پولیس ٹیم نے ایس ایچ او عرفان خان کی قیادت میں دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رضا خان ولد نوشاد سکنہ شیخ یوسف کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 147 گرام آئس برآمد کر کے اس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔