
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):مردان کے تھانہ صدر پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مردان پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلعی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کیخلاف جاری مہم کے دوران تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان منصف سکنہ غریب آباد ، سربلند سکنہ کورغ اور خائستہ سکنہ گوجرگڑھی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلاشنکوف معہ کارتوس اور 425 گرام آئس برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹس کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔