پشاور۔ 29 نومبر (اے پی پی):مردان کے تھانہ پار ہوتی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کیس میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مردان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ پارہوتی پولیس نے ایس ایچ او دائود خان کی قیادت میں دوہرے قتل کیس میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت عبدالصمد ولد عبدالرئوف سکنہ پارہوتی، فواد علی اور عماد علی پسران نور اکبر ساکنان تاروجبہ پشاور کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔واردات میں ملوث چوتھے ملزم باچا محمد سکنہ پارہوتی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ۔