پشاور۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ڈی ایس پی سرکل کاٹلنگ کی نگرانی میں کاٹلنگ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔مردان پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس نے 20 اہلکاروں کے ہمراہ تقریباً 15 گھروں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں دو پستول اور 13 گولیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 2افراد کو دفعہ 216 کے تحت حراست میں لیا گیا جبکہ مزید 7 افراد کو 107/151 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ اس دوران مختلف اقسام کی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے۔
ڈی ایس پی کاٹلنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس کی یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔