مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1183 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دیے

71

کراچی ۔ 5 مئی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1183 ارب 50 کروڑ روپے شامل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1183 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دیے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.81 فیصد سالانہ کے حساب سے 1183 ارب 25 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 23 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔