نمائندہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ضلع مری آغاظہیر عباس شیراز ی کی جانب سے مری کے ایک ہوٹل میں مقامی صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔
افطار ڈنر میں ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیرازی ،اے ڈی سی آر کیپٹن ( ر ) قاسم اعجاز ، اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن ( ر ) عبدالوہاب خان ، ڈی ایف او مری انور رضا ، معظم نذیر ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی / انچاج پتریاٹہ چیئرلفٹ ، تحصیل دار مری راجہ طاہر عزیز، نائب تحصیلدار مری نثار ، صدر انجمن پٹواریان ضلع مری ممتاز احمد ،
اے سی ریڈر ابرار قریشی، رجسٹری محرر ناصر احمد و دیگر نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر صدر مری پریس کلب سدھیر احمد عباسی کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر دینے پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس سمیت انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔