مریضوں کو علاج معالجے کی طبی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں ، ڈپٹی کمشنر بھکر

138
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ کو بہتر اور سہولیات کی دستیابی کے اعتبار سے نمایاں مقام دلوانا بنیادی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن خان کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت خانسر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری ،ادویات کی دستیابی اور دیگر فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مرکز انتظامیہ کو تاکید کی کہ آنیوالے مریضوں کو علاج معالجےکی طبی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں اور مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔