اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےمعروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق ٹیڈی نےسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کئے۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے اپنے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا آج وہ اپنے مداحوں کو غمگین اور اداس کر کے دنیا سے پردہ کر گئے،فن کی دنیا میں انکی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔
مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل دے ۔