مریم صفدر نے خود اعتراف کرلیا کہ نواز شریف صحت مند ہیں،بیمار نہیں ،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

66

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏گزشتہ روز مریم صفدر نے خود اعتراف کرلیا کہ نواز شریف صحت مند ہیں اور بیمار نہیں ہیں،علاج کا بہانہ بنا کر جھوٹ اور دھوکا دہی سے کرپشن میں سزا یافتہ مجرم ملک سے باہر چلا جاتا ہے۔ جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے مریم صفدران کی زندگی کے تحفظ کے نام پر جیل سے بچنے کا این آر او مانگ رہی ہیں