مریم صفدر نے خود نواز دور میں اسرائیل میں نمائندے بھیجے جانے کا انکشاف کیا،آج فضل الرحمان اسی گروہ کے سربراہ بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

57
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر مفادات کی سیاست کرنے والے فضل الرحمان، دوسروں کو یہودی ایجنٹ کہتے رہے، اب وہ خود اسرائیل میں اپنے نمائندے بھیجنے والے گروہ کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر شہبار گل نے کہا کہ مریم صفدر نے خود نواز دور میں اسرائیل میں نمائندے بھیجے جانے کا انکشاف کیا،آج فضل الرحمان اسی گروہ کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بے شک اللّٰہ الحق ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے ان کوانہی کے ہاتھوں ایکسپوز کردیا۔ مولانا شیرانی نے فضل الرحمن کو جھوٹا کہا،سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا،نوازشریف جھوٹے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کے مطابق زرداری نواز شریف سے بڑا چور، مریم اور شہباز کے مطابق زرداری علی بابا چالیس چور، بلاول کے مطابق نواز شریف مودی کا یار و غدار ہے، میلہ مویشیاں تو سنا تھا پر آجکل میلہ چوراں و کرپٹاں جوبن پر ہے۔