مریم نواز شریف (آج ) اتوار کو شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی، مریم اورنگزیب

114
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف (آج ) اتوار کو شجاع آباد جائیں گی جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یوتھ کنونشن میں سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میڈیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے۔شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کریں گے، ان شاءاللہ