مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

299

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے مریم نواز شریف کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔