لاہور۔27جون (اے پی پی):وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریا ئے سوات میں ایک ہی خاندان کے18 افراد کے ڈو بنے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اسکی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، وزی راعلی مریم نواز نے دریا میں لاپتہ افراد کی خیریت و عافیت سے بازیابی کیلئے دعا بھی کی ۔