مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواءکی درخواست دائر کی گئی، عدالتوں و افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈہ مہم بھی جاری و ساری ہے، یہ لوگ سیسلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

133

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواءکی درخواست دائر کی گئی اور دوسری طرف عدالتوں و افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم جاری و ساری ہے، یہ لوگ سیسلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عرفان قادر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز شریف کی مختلف مقدمات میں التواءکے لئے پیش کی جانے والی درخواست بھی شیئر کی۔