مریم نوازنے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ شروع کردیا، ملتان سے براستہ سڑک تونسہ روانہ

241

ملتان۔29اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ شروع کردیا۔ مریم نواز پیر کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچیں۔

ان کے شوہر کیپٹن صفدر، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اوروفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مریم نواز اپنی آمد کے فوراً بعد ملتان سے براستہ سڑک تونسہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔

جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر وہ تونسہ، راجن پور اورڈیرہ غازی خان جائیں گی۔ ان کا یہ دورہ چار سے پانچ روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔