اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا احترام اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،مزدوروں کی محنت اور لگن سے ہی معاشی پہیہ چلتا ہے۔عاطف اکرام شیخ نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم مزدور ہمیں مزدوروں کی اہمیت یاد دلاتا ہے،مزدوروں کی محنت اور لگن سے ہی معاشی پہیہ چلتا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا احترام اور باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،مہنگائی کے دور میں مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ کیا جائے،مزدوروں کو بہتر کام کے حالات فراہم کیے جائیں،حکومت مزدوروں کے معاشی اور سماجی حالات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590814