اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ یہ 80لاکھ لوگوں کے خودارادیت کے مسئلہ ہے، لاک ڈاو¿ن اور پروپیگنڈا آزادی کی آواز کو نہیں دباسکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ہونے والے پیغام میں کہی جو ہر سال 5فروری کو دنیا بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کے جبر اور ظلم نے دنیا اور خطے کے امن کو داو¿ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے سے کشمیری عوام کو ان کی شناخت اور آزادی سے محروم کردیا گیا جو عالمی سطح پر کشمیریوں سے کیے گے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا آرٹیکل کی منسوخی بھارت حکومت کی نفرت انگیز پالیسیوں کی عکاسی ہے۔ سپیکر نے مقبوضہ کشمیر میں 184دن طویل لاک ڈاو¿ن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر ی عوام کو بھارتی مسلح افواج نے اپنے گھروں میں قید کر رکھا ہے اور وہ اشیائے خوردونوش ، ادویات ، تعلیم ، انٹرنیٹ اور دیگر ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم متفق ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورموں پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قومی اسمبلی میں خصوصی بحث کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور میڈیا کو یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا۔ سپیکر نے جنوبی ایشیاءکے مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں سب سے بڑی جمہوریت نے کشمیری عوام کے خلاف ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرے گی تو جنوبی ایشیا میں امن کیسے قائم رہے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی و بین الاقوامی فورموں پر کشمیر ی عوام کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز ہے اور ہر دکھ سوکھ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے مظالم کے خلاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ وادی کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے لئے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ریاست کے جدید اصولوں اور عوام کے خود ارادیت کے بنیادی حق کی نفی ہے۔