مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں آزاد کشمیر کے پرنٹ میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور

95
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں آزاد کشمیر کے پرنٹ میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے میڈیا نے کم عرصہ میں لازوال ترقی کی ہے۔قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی ،آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے، 200 کلومیڑ ٹورازم کوریڈور کو آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں روزنامہ جموںو کشمیر کی 13ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میرپور، منگلا مظفر آباد شاہراہ پر کام شروع کیا جائے گا، ہیلتھ اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کےلئے بڑے پیمانے پر سروے کر رہے ہیں۔ عمران خان اختیارات کی نچلی سطح پر منقتلی میں یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو مزید بااختیار کرنے کے حوالہ سے تجاویز جلد کیبنٹ میں پیش کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر علی امین گنڈاپور نے صحافیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جموں کشمیر کے ایڈیٹر عامر محبوب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر اعظم خان، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر این پی سی شکیل قرار، سیکرٹری این پی سی انور رضا، چیف ایڈیٹر جموں کشمیر عامر محبوب سمیت سیاسی و سماجی کارکنان اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔