مستونگ بم دھماکے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی گفتگو

708
عبدالغفور حیدری

اسلام آباد ۔12 مئی (اے پی پی) مستونگ بم دھماکے کے بعد جمعیت علماءاسلام کے رہنما اور سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بم دھماکہ ان کے قافلے کے قریب ہوا اور گاڑی کا فرنٹ شیشہ اور دروازہ ٹوٹنے سے ہاتھ،کان،پیٹ سمیت پورے جسم پر معمولی نوعیت کے زخم آئے تاہم ان کے رفقاءاور دیگر ساتھیوں کو شدید زخم آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجہ میں 10افراد شہید 20 سے 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔