مسجد اقصیٰ کومسلسل 30 دن کے لاک ڈاون کے بعد نماز کے لیے کھول دیا گیا

159

مقبوضہ بیت المقدس ۔18اکتوبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر عائدکی گئی اسرائیلی پابندیوں کے بعد اتوار کو 30بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا۔اسرائیلی فوج اور پولیس نے نام نہاد وزارت صحت کے احکامات کے تحت پرانے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں اور مسجد کی تعمیراتی کمیٹی کے ارکان کو 30 دن قبل مسجد میں داخلے سے روک دیا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے سینکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔اسرائیلی فوج اور پولیس کو یہودیوں‌کے مذہبی تہواروں کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو دھاووں کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ اس دوران فلسطینیوں کو نماز کی ادایئگی کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔مسجد اقصیٰ کو فجر کی نماز میں فلسطینیوں کے لیے کھول دیا گیا تو فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں حاضری دینے کے لیے امڈ آئی۔