مسجد الاقصیٰ کے میناروں سے آذان کی صدا کوئی نہیں روک سکتا،رجب طیب ایردوان

209

استنبول ۔ 10 مئی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ مسلمانوں کے قبلہ آول مسجد الاقصیٰ کے میناروں سے آذان کی صدا کوئی نہیں روک سکتا ۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے خلیج کنونشن سینٹر میں منعقدہ عالمی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ا±مت م±سلمہ کا قبلہ اول، قابل تکریم و احترام ہے۔ امت مسلمہ کا اعتقاد ہماری تاریخی میراث کی غمازی کرتا ہے لہذا ہم القدس کے تنازعے کا فلسطینی برادر عوام سمیت حقوق کی روشنی میں دفاع کرتے ہیں، اس کی اہمیت قابل توجہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ القدس امن و آشتی کا پھر سے گہوارہ بن جائے۔