مسجد نبوی میں نئی سہولت، اردو سمیت تین زبانوں میں ڈیجیٹل میپ

134

مدینہ   منورہ۔8مارچ (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو، انگلش اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کیے ہیں جن کے ذریعے نماز کے اوقات میں مسجد میں گنجائش کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبوی کی اندرونی و بیرونی براہ راست صورتحال معلوم کرنے کے لیے کیوآر کوڈ سکین کیا جاتا ہے جس سے یہ معلوم کرنے میں سہولت ہوجاتی ہے کہ کہاں جگہ خالی ہے اور کون سے مقامات بھرے ہوئے ہیں۔

ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبوی کے 12 مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں افراد کی تعداد کے مطابق گنجائش کا تعین کیا جا سکتا ہے جس مقام پر لوگ زیادہ ہوتے ہیں اور وہاں مزید گنجائش نہیں ہوتی تو نقشے میں وہ مقام ’فل‘ ظاہر کرے گا۔کم گنجائش ہونے یا خالی ہونے کی صورت میں بھی نقشہ اس مقام کے بارے میں صارف کو مطلع کر دے گا۔

ڈیجیٹل نقشے سے زائرین کو یہ سہولت ہو جاتی ہے کہ وہ براہ راست اس جگہ پہنچ جاتے ہیں جہاں جگہ خالی ہوتی ہے۔