21 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسجد نبوی کے محراب اسلامی فن تعمیر کے شاہکار

مسجد نبوی کے محراب اسلامی فن تعمیر کے شاہکار

- Advertisement -

مدینہ منورہ ۔15مارچ (اے پی پی):مسجد نبوی کے محرابوں کی بناوٹ و تیاری نبی اکرم ﷺ کے عہد سے لے کر آج تک جاری ہیں۔ایس پی اے کے مطابق گزشتہ ادوار میں محرابوں کی تزئین و آرائش و بناوٹ میں اپنے عہد کے مطابق تبدیلیاں اور انہیں مختلف نقوش سے مزین کیا گیا۔قرآن کریم میں لفظ ’محراب‘ چار مقامات پر استعمال ہوا ہے۔ ہر مقام پر موضوع کے اعتبار سے اس لفظ کو استعمال کیا گیا جن میں ’بیت‘ یعنی گھراور مصلی شامل ہیں۔مسجد نبوی کے محراب محض تعمیراتی شاہکار ہی نہیں بلکہ یہ اسلامی عہد کی فن تعمیر کے عکاس بھی ہیں جن سے مسلمانوں اپنے مقدسات کی وابستگی واضح ہوتی ہے۔

مسجد نبوی کے محرابوں کی تاریخ کے حوالے سے ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے عہد نبوی ﷺ یا خلفائے راشدین میں باقاعدہ محراب (بنا ہوا) محراب نہیں تھا جب قبلہ کی تبدیلی کے احکامات نازل ہوئے تو بیت المقدس کے بجائے خانہ کعبہ کی جانب نمازوں کا رخ کردیا گیا۔بعدازاں مسجد نبوی کی جنوبی دیوار کی سمت نبی اکرم ﷺ نے نماز پڑھائی جو ابتدائی میں اسطوانہ عائشہ اور بعد میں اسطوانہ المخلقہ پر منتقل کردیے گئے۔

- Advertisement -

اموی دورحکومت میں خلیفہ ولید بن عبدالمالک نے پہلی مرتبہ 88 سے 91 ہجری کے مابین لکڑی کا محراب بنایا جو مسجد کی دیوار کی جانب قبلہ رخ کی نشاندہی کرتا تھا۔مسجد نبوی میں ایک سے زائد محراب ہیں پہلا محرابِ نبوی ہے جو ریاض الجنہ میں ممبر کے دائیں جانب سے اور آج کل بھی امامت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔دوسرا محراب عہد عثمانی کا ہے جو مسجد کی قبلہ رخ والی دیوار میں ہے، محراب السلیمانی (حنفی) یہ ممبر کے مغرب میں اور محراب فاطمہ یہ محراب تہجد کے جنوب میں ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں