23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسلح افواج پوری قوت کے ساتھ ملک کا دفاع کریں گی، کمانڈر...

مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ ملک کا دفاع کریں گی، کمانڈر ایرانی فضائیہ

- Advertisement -

تہران۔9مئی (اے پی پی):ایرانی فضائیہ کے کمانڈر حمید واحدی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی فوج کے تمام جنگی طیاروں کو اب مقامی سطح پر تیار کردہ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں، اسلحہ اور ساز و سامان سے لیس کر دیا گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ہوابازوں کی پہلی انفرادی پرواز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ ملک کا دفاع کریں گی۔انہوں نے زور دیا کہ ملک ایک نہایت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے اور ایسے افسران کی ضرورت ہے جو مہارت اور وابستگی و عزم سے لیس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں علم روشنی کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں بھی اس سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ ایران کی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے جمعرات کو خبردار کیا کہ جو کچھ اسرائیل نے حوثیوں کے ساتھ کیا، وہی ایران کے ساتھ بھی کرے گا ۔ یہ اشارہ چند روز قبل یمن میں حوثی اہداف پر اسرائیلی حملوں کی طرف تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594671

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں