24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسلسل ناکہ بندی سے غزہ ایک اور انسانی المیہ کے دہانے پر،...

مسلسل ناکہ بندی سے غزہ ایک اور انسانی المیہ کے دہانے پر، 12 امدادی تنظیموں کا انتباہ

- Advertisement -

رام اللہ ۔18اپریل (اے پی پی):غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں کرنے سے روک دی گئی 12 تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ 2 مارچ سے غزہ میں خوراک، ادویات اور ایندھن سمیت ہر چیز کی مکمل ناکہ بندی کر دیے جانے کے بعد غزہ ایک اور بڑے انسانی المیے کے سامنے کھڑا ہے۔العربیہ کے مطابق مشکل ترین حالات میں غزہ کے جنگ زدہ بےگھر فلسطینیوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنے میں مصروف ان 12 امدادی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کا کام کرنے دیا جائے۔

تاکہ غزہ میں کسی ایک اور بڑے انسانی المیے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔دوسری جانب اسرائیل نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ملنے والی انسانی بنیادوں پر امداد کو ہر صورت روکے رکھے گا۔ اسرائیل کے مطابق صرف اسی ایک طریقے سے وہ حماس کو زیر دباؤ لا سکتا ہے۔ تاکہ حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دینے پر مجبور ہو اور اسرائیل کے راستے سے ہٹ جائے۔انسانی بنیادوں پر امداد کرنے والی 12 غیر سرکاری تنظیموں میں ‘آکسفام’ اور ‘سیو دی چلڈرن’ بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

جنہوں نے اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا رہنے والا ہر شہری اپنے زندگی کے بچانے کے لیے اس امداد پر انحصار کرتا ہے اور یہ امداد نہ ملنے کی صورت میں غزہ کے رہنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ہوں گی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب سے اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد فراہمی کا راستہ روکا ہے تو فلسطینیوں کے لیے بدترین صورتحال کا سامنا ہے جو ہماری نسل کے لوگوں کی ایک بہت بڑی ناکامی ہے۔
فلسطینی و بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی 43 تنظیموں نے 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے بعد سے اپنی تمام خدمات کو مجبوراً منقطع کر دیا ہے کہ اسرائیلی فوج بلاامتیاز غزہ میں متحرک اور غیر متحرک ہر چیز کو بمباری و فائرنگ سے نشانہ بنا رہی ہے۔ ان این جی اوز کے مطابق غزہ میں نقل و حرکت کرنا اور لوگوں تک پہنچنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583858

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں