مسلسل چوتھے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا ٹویٹ

83

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلسل چوتھے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 38کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا اور یہ مسلسل چوتھے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ 2 ارب ڈالر خسارہ ملا تھا لیکن رواں سال مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا