23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںمسلم امہ آپس میں اخوت، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دے،...

مسلم امہ آپس میں اخوت، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دے، امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ آپس میں اخوت، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دے ،تمام مسلمان آپس میں تقوىٰ پر کاربند رہیں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران اپنے وعظ میں کیا۔

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے نماز جمعہ کی امامت کرائی۔ جمعہ کے خطبہ میں امام کعبہ نے کہا کہ مسلمان آپس میں اخوت، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دیں ،آخرت کی بہتری کے لئے خود کو بہتر بنائیں اور تمام مسلمان آپس میں تقوىٰ پر سختی سے کاربند رہیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔ نماز جمعہ کے بعد مظلوم فلسطینیوں اور امت مسلمہ کی خیرخواہی کےلئے دعائیں کی گئیں۔

- Advertisement -

نماز جمعہ میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی سمیت اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اسلامی یونیورسٹی کے طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں