ملائیشیا کے وزیراعظم کو بھی ہماری حکومت کی طرح ورثے میں ملے مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان

92
وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (اے ای سی) کی تشکیل نوکی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (اے ای سی) کی تشکیل نوکی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کو بھی ہماری حکومت کی طرح ورثے میں ملے مسائل کا سامنا ہے۔ مسلم دنیا کے تجربہ کار رہنماﺅں کو بھی ایسے ہی مسائل درپیش ہیں جن کا سامنا پاکستان میں حکومت کو ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو بھی سیاسی مافیا کا سامنا ہے، سیاسی مافیا نے ملائیشیا کو دیوالیہ، مقروض اور ریاستی اداروںکو تباہ کر دیا۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تحریر کو بھی ٹیگ کیا ہے جس کا عنوان ”کیرا جان پاکستان ہراپان“ ہے۔ اپنی تحریر میں انہوں نے پاکستان میں اتحادی حکومت کے اقتدار کو سنبھالنے پر ملک کی صورصحات کا ذکر کیا ہے کہ حکومت کو کن مشکلات کا سامنا تھا۔ دونوں وزرائے اعظم نہ صرف مقامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں بلکہ دونوں کو ماضی کی حکومتوں سے ورثے میں مسائل ملے جن میں کرپشن، معاشی ابتری اور کرنسی کی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ انتہائی غربت اور بیرونی خطرات شامل ہیں۔ دلچسپ طور پر مہاتیر محمد کی تحریر میں ملائیشیا کی معیشت، سیکیورٹی اور صنعتی شعبہ کی صورتحال کی طرح وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میںپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حکومت سنبھالنے پر ان ہی مسائل کا سامنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن اور بدعنوان اشرافیہ کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے۔