18.8 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومضلعی خبریںمسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے اندر مضبوط و مستحکم...

مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے اندر مضبوط و مستحکم ہے، رانا ثناء اللہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے اندر مضبوط و مستحکم ہے، مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خائف ہو چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے مسائل پارٹی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو آزاد جموں و کشمیر میں مکمل تعاون دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے اندر مضبوط و مستحکم ہے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں نے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی مسائل اجاگر کیے۔

آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے میاں نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خائف ہو چکے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں