مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے درخواست ہے کہ وہ اجتجاج کے ساتھ ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت ‘فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات اور دستاویزات بھی ساتھ لیکر آئیں، وزیر اطلاعات شبلی فراز

83

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے درخواست ہے کہ وہ اجتجاج کے ساتھ ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت ‘فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں پارٹی اکا ونٹس کی تفصیلات اور دستاویزات بھی ساتھ لیکر آئیں کیونکہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی ان سے متعدد بار پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات مانگ چکی ہے ۔ وہ جمعرات کو وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ‘ پرویز خٹک ‘ بیرسٹرفروغ نسیم ‘فواد چوہدری ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات‘ فارن فنڈنگ سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں پیش کریں ۔