مسلم لیگ ن نے تمام تر تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے جنرل (ر) عبدالقیوم

95
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام تر تحفظات اور خدشات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے محمدنواز شریف کی و کی قیادت ملک میں ترقی کا جو عمل شروع کیا ہے اس کو بھرپور طریقے سے مکمل کیا جائے گا ، نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کے قائد ہیں اور جمہوریت کے تسلسل کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب ان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور اپنی مدت پوری کریں گے۔ اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ آنے والے دس ماہ بڑے اہم ہیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے تمام منصوبوں تکمیل کے آخری مراحل میںہیں، اسلام آباد کا ایئر پورٹ بھی مکمل ہونے والا ہے، سی پیک منصوبہ بھی ٹیک آف کرچکا ہے