مسلم لیگ (ن )نے پی ڈی ایم کے 3 رکنی بنچ پر عدم اعتماد کے فیصلے کی توثیق کی ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

68

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے پی ڈی ایم کے 3 رکنی بنچ پر عدم اعتماد کے فیصلے کی توثیق کی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن تو پہلے ہی سماعت سے معذرت کر چکے تھے ، جب وہ سماعت کا حصہ نہیں تھے تو پھر عمل درآمد پٹیشن کا بھی حصہ نہیں ہوسکتے ۔ وہ پیر کومسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہی تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہ سوالات ہیں جن کے وضاحت کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں کی بنیاد پر ہم نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک بھر میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیں ۔