مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوا، شیخ آفتاب احمد

137

حضرو۔ 09 نومبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی ملک میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوا ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی بھی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا حصہ ہے ، نواز شریف روڈ کے لیے ٹینڈر منظور ہو چکے ہیں جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر افتخار ڈار کے ڈیرے پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما طلال اشرف بٹ محمد رفیق بھولا بھی موجود تھے ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وقاقی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ، ملک میں اب استحکام آ چکا ہے ، پنجاب حکومت نے مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں ، ہر شعبے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں ، عوام ان کی احتجاجی سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں ۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ حضرو شہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا ، نواز شریف روڈ کے لیے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا ۔ افتخار ڈار ،طلال اشرف بٹ اور رفیق بھولا نے شہر کے لیے فنڈز منظور کرانے پر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا۔