مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

142

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو مسلمانوں کے خلاف اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھی مسلمانوں پر تنقید کی تھی ، وہ پہلے اور آج بھی مسلمانوں کے خلاف ہیں جس کی بنیادی وجہ کہ تمام مسلم ممالک کسی بھی نقطہ نظر پر اکٹھے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ تبی ہو سکتا ہے جب مسلم قیادت اکٹھی ہو گی۔