مسلم لیگ (ن) کی قیادت سندھ سمیت کسی صوبہ سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی، کراچی سے حیدرآباد اورحیدرآبادسے کراچی تک موٹروے بنائیں گے اورپورے پاکستان کوجوڑیں گے، وزیرمملکت مذہبی امور کیسومل کھیل داس کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

15
National Assembly
National Assembly

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیرمملکت بین المذاہب ہم آہنگی کیسومل کھیل داس کوہستانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت سندھ سمیت کسی صوبہ سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہے، کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بنائیں گے اورپورے پاکستان کو جوڑیں گے۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم،وزیرخزانہ، وزیرمملکت خزانہ اور حکومت کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں اچھا اورمتوازن بجٹ پیش کیا، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں ہیں اورسب ریاست کے نظام کاحصہ ہے اسلئے ہم سب کوذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اپناکرداراداکرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ ترفنڈز صوبوں کومنتقل ہوئے ہیں ا س لئے تمام صوبائی حکومتوں کوزیادہ بہترکارگردگی کامظاہرہ کرناچاہئے، 18ویں ترمیم کے بعدصوبے زیادہ خودمختارہیں، صحت،تعلیم،امن وامان،زراعت اوراہم شعبے صوبوں کے پاس ہے، کراچی میں پانی نہیں ہے، اسی طرح صحت کے مسائل بھی موجودہے، یہ صوبائی حکومتوں کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنی کارگردگی میں بہتری لائے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں زاعت پرکوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا جہاں وسائل جاتے ہیں وہاں اس کے استعمال پرجوابدہی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ امن سے رہ رہے ہیں، کراچی کے عوام کوسہولیات فراہم کرنا ضروری ہے، ہمیں لڑنے اورتقسیم ہونے کی بجائے متحد ہو کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موٹروے نوازشریف کامنصوبہ اور وژن ہے، سکھرحیدرآبادموٹروے منصوبہ مکمل ہونا چاہئے، اگر نواز شریف کونہ ہٹایاجاتا تویہ منصوبہ اب تک مکمل ہوچکاہوتا،کراچی سے حیدرآباد اورحیدرآبادسے کراچی تک موٹروے کوبنائیں گے اورپورے پاکستان کوجوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کسی صوبہ سے ناانصافی نہیں کرے گی، ہمارے لئے تمام صوبے برابرہیں،میں سندھ کے عوام کویقین دلاتاہوں کہ سندھ کی تعمیروترقی میں ہم اپناکرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ جب سٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کے حوالہ کیا جاتارہاہے تب تنقید کرنے والوں کونظرنہیں آرہاتھا کہ وہ ملک کی معاشی خود مختاری کوخطرات میں ڈال رہے ہیں۔ وزیراعظم بارہاکہہ چکے ہیں کہ کوشش ہوگی کہ یہ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کودیوالیہ کرنے کے حوالہ سے بھارت اورپی ٹی آئی کی سوچ ایک ہے، ہمیں مسلح افواج پرفخرہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کابھرپوراورمنہ توڑجواب دیا ہے۔