پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے پی ٹی آئی کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی کے ممبر آصف خان کے حجرے پر حملہ کے مقدمے میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے ۔ گزشتہ روز عدالت نے ملک طارق اعوان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت ملک طارق اعوان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا ہے جس میں شواہد ناکافی ہے ،لہذا عدالت درخواست گزار کی
عبوری ضمانت کی درخواست کی توثیق کریں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایم پی اے ملک طارق اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔ استغاثہ کے مطابق ملک طارق اعوان پر الزام ہے کہ اس نے پی ٹی آئی کے رہنماء اور ایم این اے آصف کے حجرے پر فائرنگ کی جس کے بعد فقیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ن لیگی ایم پی اے نے عدالت سے رجوع کیا۔ملک طارق اعوان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد قرار پائے اور بے گناہ ثابت ہونے پر عدالت نے میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہوئے درخواست گزار کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475569