لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ہے کہ مسلم لیگ( ن) ہر چیلنج پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ان خیالات کا ا ظہارانہو ں نے بد ھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا موازنہ بنتا نہیں، مسلم لیگ ن ہر چیلنج پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہم ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدنواز شریف نے ہر انتخابی امیدوار سے خود ملاقات کی، پارٹی جلد حتمی امیدواروں کا اعلان کر دے گی، پارٹی قائدین جو بھی فیصلہ کریں گے سب کیلئے قابل قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میرے شناختی کارڈ پر آج بھی مستقل پتہ جوہر ٹائون لاہور کا ہے، میں ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرتا، ان شا اللہ میں اپنے حلقے سے واضح اکثریت سے جیتوں گا، این اے 127میں الیکشن مہم کے سلسلے میں آیا ہوں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کی مسیحی برادری جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، مسیحی برادری نے قومی پرچم کے سفید رنگ کی ہمیشہ عزت رکھی ہے، اقلیتی برادری نے وطن عزیز کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب کو مسلم لیگ( ن) نے امن کا گہوارہ بنایا ہے، سیف سٹی ادارہ نے صوبہ میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کیا، پنجاب کے سوا تعمیر و ترقی کا سفر کہیں نہیں ملے گا۔