ایبٹ آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کےپشاور میں یوتھ کنونشن میں شرکت کے لئےایبٹ اباد سے ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقارجاوید عباسی اور کوآرڈینیٹرسردار سہیل مشتاق کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا۔پشاور روانگی سے قبل ذوالفقار جاوید عباسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، یوتھ کنونشن نوجوانوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو گمراہ کیا اور ان کو سبز باغ دکھائے لیکن عملی طور پر ان کیلئے کچھ نہیں کیا تاہم مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے،انہیں ہنرمند بنانے اور روزگار کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور کل انہوں نے ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔بعد ازاں قافلہ یوتھ کنونشن میں شرکت کے لئے پشاورروانہ ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585250