مسلم لیگ(ن) کی پالیسیاں عوام کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہیں، سردار مہتاب احمد

173
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) دوسرا خدمت کا نام ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پالیسیاں عوام کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہیں،وزیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی او رخوشحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اورامن و امان کی صورتحال کو بہترکرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں تعمیرو ترقی کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر جو اقدامات کرہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ یونین کونسل میں عوامی خدمت کا مشن بلاتفریق جاری رکھیں گے، حلقے کی عوام کی فلاح و بہبود،تعمیر وترقی میرا اولین ایجنڈا ہے جس کیلئے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی اور پارٹی قیادت کی توجہ دلائی جائے گی۔