مسیح برادری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس عقیدت و احترام ،آزادی اور روایتی جوش و جذبہ سے منایا

118

حیدرآباد۔25دسمبر (اے پی پی):مسیح برادری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس عقیدت و احترام ،آزادی اور روایتی جوش و جذبہ سے منایا ،گرجا گھرو ں میں دعائیہ تقریبات ، کیک اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، دنیا بھر کی طرح حیدرآباد میں مسیح برادری نے اپنا مذہبی تہوار عقیدت و احترام ، روایتی جوش و جذبہ اور آزادی کے ساتھ منایا کر سمس کی تقریبات گذشتہ شب سے ہی شروع ہو گئیں تھیں مسیح برادری نے اپنی بستیوں و محلوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا اور چراغاں کیا کرسمس ٹری لگایا گیا اور مذہبی گیت گائے گئے جمعہ کی صبح حیدرآباد ضلع کے 40گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات ہوئیں جہاں مسیح برادری کے مذہبی رہنما ئوں نے خطاب بھی کیا اس موقع پر مذہبی ہم آہنگی ، اتحاد و اتفاق ، وطن عزیز کی سلامتی اور امن وامان کے علاوہ کرونا وائرس سے بجات کے لیے دعائیں بھی کی گئیں کرسمس کے موقع پر بڑی تعداد میں کیک کاٹے گئے اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں کرسمس تقریبات رات گئے تک جاری تھیں ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ اور ڈی آئی بی کے انچارج سید مظہر علی شاہ نے سینٹ میری چرچ کا دورہ کیا اور مسیح برادری کے تحائف و کیک دیا مسیح رہنما ¶ں نے امن و امان کے مثالی انتظامات کرنے پر حکومت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا –