مشترکہ حریت قیادت کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

84

سرینگر ۔ 4 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی خاص طور پر جنوبی اضلاع میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اہم اجلاس میںمقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔