مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کو روکنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں، روس

124
مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کو روکنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں، روس

ماسکو ۔28اکتوبر (اے پی پی):روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کو روکنے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں ۔

تاس کے مطابق روس کے صدرولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ، نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کو ایک بڑے تنازعے کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں بہتر نہیں ہے۔