23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نایب امن مندوب کی...

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نایب امن مندوب کی غزہ آمد

- Advertisement -

غزہ ۔ 7 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جیمی مارک گولڈ ریک گذشتہ روز رام اللہ سے بیت حانون گذرگاہ سے ہوتے ہوئیغزہ کی پٹی پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کی۔فلسطینی بارڈ حکام کا کہنا ہے کہ جیمی مارک گولڈ ریک ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بیت حانون سے غزہ داخل ہوئے۔اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کے وفد کا دورہ غزہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں۔ اس دورے کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تاہم ان کے اس دورے کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کے وفد کے دورے کا مقصد غزہ میں مصر ، قطر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنگ بندی اور غزہ کی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191922

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں