یروشلم ۔ 21 فروری (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے وسیع تر امن عمل کے تحت بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے مذاکرات کی بحالی کے لیے تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور وہ بطور ریاست قانون سے بالا تر اقدامات کررہا ہے۔ محمود عباس نے 2018ءکے وسط میں بین الاقوامی مشرقِ وسطیٰ امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے وسیع تر امن عمل کے تحت بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور یہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے کھلا ہونا چاہیے۔