28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 24عسکریت پسند ہلاک

مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 24عسکریت پسند ہلاک

- Advertisement -

کابل ۔ 12 نومبر (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں 24عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،کابل کے قریب باگرام ائیربیس کے قریب دھماکے میں متعددافراد ہلاک وزخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہار کے ضلع آچین میں مومند درہ کے علاقہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 13عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر غیرملکی ہیں۔پولیس کے مطابق ایک اورکارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے 11جنگجو مارے گئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=28818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں