مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

123

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مشہور کوہ پیما محمد علی سد پارہ نے گذشتہ صبح نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی ہے جس کی بلندی 8463 میٹر ہے۔ محمد علی سدپارہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے سات چوٹیاں آٹھ ہزار میٹر بلند سر کر لی ہیں ۔ یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ کو 2016ءمیں پاکستان کے دوسری بلند چوٹی نانگا پربت 8126 میٹر سرد موسم میں سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے محمد علی سدپارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً یہ پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ امید ہے کہ وہ دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کریں گے۔ محمد علی سدپارہ کا تعلق سدپارہ گاو¿ں سکردو بلتستان سے ہے۔ واضح رہے کہ محمد سدپارہ نے چند دن قبل ماﺅنٹ ایورسٹ چوٹی بھی سر کی تھی۔