مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے کے بعد قمر زمان کائرہ کا پہلی مرتبہ لالہ موسیٰ آمد پر عوام کا والہانہ استقبال

65
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ

لالہ موسیٰ۔30اپریل (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے کے بعد قمر زمان کائرہ کی پہلی مرتبہ لالہ موسیٰ آمد پر عوام نے قمر زمان کائرہ کا والہانہ استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

لالہ موسیٰ کے عوام میں خوشی اور امید کی ایک نئی لہر دوڑ گئی۔پر تپاک استقبال پر قمر زمان کائرہ نے لالہ موسیٰ کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ترقی و خوشحالی کے ٹوٹ جانے والے سفر کو دوبار شروع کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ علاقے میں ترقی و خوشحالی کی نئی بنیاد رکھیں گے،حلقے کی عوام نے ہمیشہ کائرہ خاندان بھرپور ساتھ دیا ہے اور پزیرائی کی ہے۔